ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ریلوے کو آئی سی یو سے باہر نکال لیا ‘خواجہ سعد رفیق

datetime 24  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چین کے صدر کے دورہ پاکستان سے ملک میں خوشحالی کا سیلاب امڈ آئے گا ،چین کی طرف سے پاکستان میں 46 ارب ڈالر زکی تاریخی سرمایہ کاری پاکستانی عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو گی ،اگر یہ سرمایہ کاری آٹھ ماہ پہلے آ جاتی تو آج صورتحال مختلف ہوتی ، 2017ءتک 10 ہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی، پاکستان ہمسایہ ممالک سے برابری کی سطح پر تعلقات کا خواہاں ہے، سعودی عرب ‘ یمن صورتحال پر با وقار ریاست کے طور پر کردار ادا کیا ، ریلوے کو آئی سی یو سے نکالا جا چکا ہے ،وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جا رہے ہیں،کراچی میں امن کی بحالی کیلئے بھتہ خوروں , جرائم پیشہ عناصر . ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کو گرفت میں لیا جا رہا ہے او رمکمل امن کے قیام تک آپریشن جاری رہیگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجا ب یونیورسٹی میں وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران ¾ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاک چین اکنامک کوریڈو سے پاکستان میں خوشحالی اور معیشت کو استحکام حاصل ہو گا ،اس سے خطے میں بھی خوشحالی آئےگی۔ چین کے صدر کے حالیہ دورہ کے دوران 46 ارب ڈالر کے معاہدے پاکستانی عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا اور نوید ہیں۔ چینی سرمایہ کاری سے بجلی کے منصوبوں سمیت انفراسٹرکچر کے منصوبوں کا آغاز ہو گا۔ تمام منصوبے مکمل کرنے کیلئے اپنی جان تک لڑا دیں گے۔ پاکستانی ریاست اور قوم پوری طرح ان منصوبوں سے مستفید ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ 2017ءتک 10 ہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی۔ موجودہ حکومت نے تیل کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی امن کی جانب بڑھ رہا ہے ،کراچی میں امن کی بحالی کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ بھتہ خوروں , جرائم پیشہ افراد کو گرفت میں لیا جا رہا ہے، جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، کراچی میں امن کی بحالی کیلئے رینجرز سمیت امن و امان بحال کرنے والے دیگر ادارے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے سمیت ملک کے دیگر قومی اداروں کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،ریلوے میں سفارش اور کرپشن کا خاتمہ کیا گیا ہے،ریلوے کو آئی سی یو سے باہر لے آئے ہیں اور یہ ہر روز ایک قدم آگے بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہمسایہ ممالک سے تعلقات بہت بہتر ہیں،پاکستان برابری کی سطح پر ہمسایہ ممالک سے تعلقات کا خواہاں ہے۔ پاکستان باوقار ریاست کی طرح سعودی عرب اور یمن کے درمیان تنازعہ میں فریق بننے کی بجائے ثالثی کا کردار ادا کرے گا،ہم نے اپنا کردار باوقار ریاست کے طور پر ادا کیا ہے ۔ یہ مشرف کا دور نہیں بلکہ پارلیمنٹ موجود ہے اور قومی معاملات پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے پیدا کیا جاتا ہے ۔وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ میٹرو ٹرین کے منصوبے کا جلد آغاز کیا جارہا ہے ،میٹرو بس جیسے منصوبے کراچی , پشاور اور کوئٹہ میں بھی شروع کئے جانے چاہئیں کیونکہ 18 ویں ترمیم کے بعد ریونیو کے نظام , ٹرانسپورٹ ,صحت , تعلیم کے نظام کو بہتر کرنا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…