بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

گندم کے خریداری مراکز کا فوری معائنہ کرکے وہاں ضروری انتظامات کاجائزہ لینے کی ہدایت

datetime 24  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(نیوز ڈیسک) تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو گندم کےخریداری مراکز کا فوری معائنہ کرکے وہاں ضروری انتظامات کاجائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر گندم کے خریداری مراکز کادورہ کریں اور اپنی اپنی تحصیلوں میں واقع گندم کے خریداری مراکز پر کاشتکاروں کو حکومتی پالیسی کے مطابق باردانے کی فراہمی اور گندم کی مقررہ نرخوں اور اوزان کے مطابق خرید سمیت تمام عوامل کی ڈیلی انسپکشن کرکے اس کی تحریری رپورٹ ڈی سی اوز کے ذریعے ڈویژنل کمشنر ز کو فراہم کریں۔
فیصل آباد ڈویژنل انتظامیہ کے ترجمان نے جمعہ کے روز اے پی پی کو بتایاکہ مذکورہ ہدایات کی روشنی میں تحصیل اسسٹنٹ کمشنرز گندم کی سرکاری خریداری کے عمل کی کڑی نگرانی کریں گے تاکہ کسی قسم کی بے قاعدگی کااحتمال نہ رہے۔ انہوںنے بتایاکہ خریداری مراکز پر کاشتکاروں کی سہولت کا بھی خاص خیال رکھا جائیگا۔انہوںنے کہاکہ خرےداری مراکز پر کسی قسم کی بدانتظامی،بے قاعدگی اورضروری سہولیات کی عدم فراہمی سے متعلق رپورٹ پر فوری سنٹرانچارج کے خلاف سخت اےکشن لےا جائےگا۔
انہوںنے بتایاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے کاشتکاروں کی سہولت کیلئے سٹیزن فیڈ بیک ماڈل بھی قائم کردیا گیاہے لہٰذا کاشتکار کسی بھی خریداری مرکز پر سرکاری اہلکاروں کی جانب سے باردانہ کی تقسیم میں بد عنوانی ، گندم کی خریداری کے دوران کسی اہلکار کی جانب سے رشوت کی طلبی ،زیادہ وزن کے مطالبہ سمیت دیگر شکایات فوری طور پر ایس ایم ایس سروس کے ذریعے 8070 نمبر پر بتاسکتے ہیں جن کا فوری ازالہ کیاجائیگا نیز اس ضمن میں ہیلپ لائن 0800-02345 بھی قائم کردی گئی ہے جو مفت 24گھنٹے کام کررہی ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ کاشتکار گندم کی خریداری مہم کے سلسلہ میں کسی بھی قسم کی معلومات ، رہنمائی یاشکایات کیلئے اس نمبر پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…