کراچی(نیوز ڈیسک)حبیب بینک کی نجکاری کے بعد ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 67 کروڑ26لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی سطح 17ارب ڈالر سے بڑھ گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق17اپریل کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر 16ارب81کروڑ84لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 17 ارب 49 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے، اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 60 کروڑ 53 لاکھ ڈالر اضافے سے 11ارب75کروڑ87لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 12 ارب 36 کروڑ40لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 کروڑ 73 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 5 کروڑ 97لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 5ارب 12کروڑ70لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
حبیب بینک کی نجکاری کے نتیجے میں وصول ہونے والی رقم کے نتیجے میں مرکزی بینک کے ذخائر میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا جبکہ اس دوران مرکزی بینک کی جانب سے بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری ادائیگیوں کی مد میں 27کروڑ ڈالر کی ادائیگیاں بھی کی گئیں۔
سرکاری زرمبادلہ ذخائرایک ہفتے میں60.5کروڑڈالربڑھ گئے
24
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں