ایف بی آر نے ٹیکس آن لائن جمع کرانے کیلیے نیا نظام تیارکر لیا

24  اپریل‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے الیکٹرانیکلی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا نیا سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے سینئر افسر نے بتایا کہ ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے ای فائلنگ کو سادہ و آسان بنانے کے لیے نیا الیکٹرانک ریٹرن فائلنگ سسٹم تیار کرلیا ہے جو منظوری کے لیے ایف بی آر کی بورڈ ان کونسل کے آئندہ اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سسٹم کا بنیادی مقصد ٹیکس دہندگان کے تحفظات دور کرنا ہے اور ای فائلنگ میں ٹیکس دہندگان کو درپیش پیچیدگیوں کو دور کرکے سادہ و آسان نظام متعارف کرانا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے ایف بی آر کو ہدایت کی گئی تھی جس پر یہ نیا سسٹم تیار کیا گیا ہے، ایف بی آر کی بورڈ ان کونسل سے منظوری کے بعد یہ سسٹم حتمی آرا کے لیے پیش کیا جائے گا اور اس کے بعد اس سسٹم کے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ای فائلنگ سسٹم کے تحت ٹیکس دہندگان کے لیے ای فائلنگ کا ریٹرن فارم بھی سادہ بنایا جارہا ہے اور اس میں شامل غیر ضروری شرائط کو نکالا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ای فائلنگ کے موجودہ نظام کے بارے میں ملک بھر کے تاجروں و صنعت کاروں کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا جارہا تھا اور مختلف طبقوں کی جانب سے ای فائلنگ کے سسٹم کو سادہ و آسان بنانے کے مطالبات کیے جارہے تھے جس کے باعث ایف بی آر نے یہ فیصلہ کیا ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…