کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی چیمبر آف کامرس نے ایف بی آر کے ماتحت ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کے بدعنوان افسران کے جارہانہ رویے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجروصنعتکاروں کو مستقل ہراساں کیا جا رہا ہے۔
کراچی چیمبر کے صدر افتخار احمد وہرہ کی جانب سے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو بھیجے گئے ایک مکتوب میں ڈائریکٹریٹ جنرل انٹیلی جنس و انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیوکے افسران کے بے جا صوابدیدی اختیارات میں کمی کے حوالے سے ایف بی آر کو سخت ہدایات جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
انھوں نے کراچی کی پریشان حال تاجر وصنعتکار برادری کوکچھ ریلیف فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے بتایاکہ درجنوں تاجر و صنعتکاروں نے کراچی چیمبر سے رابطہ کرتے ہوئے تعاون کی درخواست کی ہے۔
ممبران نے کے سی سی آئی کو آگاہ کیا کہ ڈی جی آئی اینڈ آئی۔آئی آر کی جانب سے انہیں مسلسل نوٹسز موصول ہورہے ہیں جبکہ بے جا اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے دکانوں، دفاتر اور فیکٹریوں میں چھاپے بھی مارے جارہے ہیں جس کی وجہ سے کرپشن کے مزید دروازے کھل گئے ہیں اور بدعنوان عناصر اس صورتحال کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکس گزاروں کوڈی جی آئی اینڈ آئی۔آئی آر کے افسران کی جانب سے ہراساں کیا جا رہاہے جبکہ ٹیکس نادہندگان تمام فوائد سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
وزیراعظم ایف بی آرافسران کے جارح رویے کانوٹس لیں،کراچی چیمبر
23
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں