اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چین پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں سرفہرست آگیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے9ماہ کے دوران چین نے پاکستان میں 17 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جس کے بعد چین پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں سرفہرست آگیا ہے جبکہ چین کے صدر کے حالیہ دورہ پاکستان میں دونوں ممالک کے درمیان46ارب ڈالر کے متعدد معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھئے:ٹنڈولکر نے فلم کے لئے اپنے قیمتی سامان کی قربانی دے دی
چین کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی اقتصادی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو گا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں 17کروڑ 50 لاکھ ڈالر سے امریکا دوسرے جبکہ متحدہ عرب امارات اور اٹلی بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔