اسلام آباد (نیوزڈیسک) سعودی عرب کی جانب سے یمن میں بمباری کے خاتمے کے اعلان کےساتھ ہی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 1.27ڈالر گرگئی۔یمن میں حوثی باغیوں کےخلاف اتحادیوں کی جانب سے بمباری کے خاتمے کا اعلان کیا گیا۔27 روز تک جاری کارروائی کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 10ڈالرز فی بیرل اضافہ ہوگیا تھا، تاہم حملے روکنے کے اعلان کےساتھ خام تیل کی قیمت میں 1.27ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی، عالمی مارکیٹ میں جون کیلئے خام تیل کی قیمت 56.22ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے