جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

محکمہ خوراک پنجاب نے گندم کی خرےداری کےلئے پالیسی کا اعلان کر دیا

datetime 22  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے رواں سےزن کے دوران کسانوں سے گندم کی خرےداری کےلئے پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امسال میں کسانوں سے 40لاکھ مےٹرک ٹن گندم خرےدی جائے گی، باردانہ کی فراہمی20اپرےل سے موسم کی صورتحال کو پےش نظر رکھتے ہوئے شروع کی جائے گی جبکہ گندم خرےداری مہم 25اپرےل سے شروع ہو گی ،محکمہ خوراک پنجاب کو 40لاکھ میٹرک گندم خریداری کے لئے 130ارب کی ضرورت ہوگی،پہلے 15دن میں 70فیصد باردانہ تقسیم کردیاجائےگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سےکرٹری زراعت کے دفتر مےں میڈیا کو بریفنگ دیتے وہئے کیا ۔ وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی گندم خرےداری کا عمل شفاف طرےقے سے کےا جائے گااور اسے کسی بھی دباﺅ سے پاک رکھا جائے گا۔محکمہ خوراک پنجاب رواں سال کسانوں سے 40لاکھ میٹرک ٹن گندم 1300 روپے فی 40کلوگرام کے حساب سے خرےدے گا اور کسانوں کو معاوضہ کی بروقت فراہمی ےقےنی بنائی جائے گی اور اس مہم کو کرپشن سے پاک رکھنے کےلئے اقدامات کئے گئے ہےں ۔انہوں نے کہاکہ باردانہ کی فراہمی کا باقاعدہ آغاز 20اپریل سے موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کےا جائےگا جبکہ کسانوں کو باردانہ کی فراہمی گندم کی گرداوری کی بنےاد پر رےونےو عملہ کی سفارشات پر کی جائے گی نےز باردانہ فی اےکڑ8جےوٹ بےگ ےا 16پی پی بےگ فراہم کےا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ محکمہ خوراک پنجاب کو 40لاکھ میٹرک گندم خریداری کے لئے 130ارب کی ضرورت ہوگی۔انہوںنے کہاکہ پہلے 15دن میں 70فیصد باردانہ تقسیم کردیاجائےگا۔انہوں نے بتاےا کہ پہلے آئےے پہلے پائےے کی بنےاد پر اےک وقت مےں زےادہ سے زےادہ 200بےگ فراہم کئے جائےں گے،200بےگ سے زےادہ کےلئے کسانوں کو پہلی کھےپ محکمہ خوراک کے پاس لا نے کے بعد دےگر باردانہ فراہم کےا جائے گا ۔بلال ےاسےن نے کہا کہ گندم کی شفاف خرےداری کو ےقےنی بنانے کےلئے متعلقہ ڈی سی او کی طرف سے ہر سنٹر پر گرےڈ 16ےا 17کے افسر کو بطور سنٹر کوآرڈی نےٹر تعےنات کےا جائے گا۔انہوں نے بتاےا کہ 50بےگ تک باردانہ نمبر دار ےا گزےٹڈ افسر کی شخصی ضمانت پر فراہم کےا جائے گا۔بلال ےاسےن نے کہا کہ کسی مڈل مےن ےا بےو پاری کو محکمہ خوراک کے مرکز پر گندم لانے کی اجازت نہےں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ تمام نجی خرےداروں کو آزادی ہو گی کہ وہ گندم کی خرےد کرےں اور اپنی ضرورت کے مطابق سٹور کرےں جبکہ گندم کی نقل و حرکت اور آزادانہ تجارت پر کوئی پابندی نہےں ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ جنوبی پنجاب میں موسم گرم ہونے کی وجہ سے گندم کی کٹائی جلد شروع ہوجاتی ہے جبکہ سیالکوٹ ،نارووال میں بعد میں کٹائی کی جاتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ خریداری مہم کو شفاف بنانے کےلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کسانوں کا ڈیٹا اکٹھا کرے گا۔ انہوںنے کہاکہ خریداری مہم شفاف بنانے کےلئے ڈی سی او کا نمائندہ اس عمل کو چیک کرے گا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…