کراچی (نیوزڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق قومی بچت میں غیر معمولی اضافے کا رجحان جاری ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی سے فروری تک دو سو چھیالیس ارب چھپن کروڑ روپے کے شیئرز اور سرٹیفکیٹ خریدے گئے۔بینک اعدادو شمار کے مطابق صرف فروری کے مہینے میں سولہ ارب انسٹھ کروڑ روپے کی نئی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال دو ہزار تیرہ چودہ کے دوران مجموعی سرمایہ کاری کا حجم دو سو سات ارب روپے رہا، رواں مالی سال کے اختتام میں تقریبا ایک ماہ سے زائد کا عرصہ باقی ہے