بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پنجاب کے سی این جی سیکٹر کی مسلسل بندش کا چھٹا مہینہ شروع ہو گیا

datetime 22  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین کیپٹن (ر) شجاع انور نے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے اپیل کی ہے کہ پنجاب کے سی این جی سیکٹر کی مسلسل بندش کا چھٹا مہینہ شروع ہو گیا ہے جبکہ بائیس سو مالکان دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گئے ہیں اسلئے قدرتی گیس کی سپلائی فوری بحال اور قیمتوں میں ریلیف دیا جائے۔
کیپٹن شجاع نے وزیر پٹرولیم کے نام لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ سی این جی سٹیشن مالکان نے مجبوراً سٹاف کو فارغ کر دیا ہے جبکہ دو تین افرادکی نوکری اور اوگرا، ایس این جی پی ایل ومقامی حکومت کے ٹیکس اور فکسڈ چارجز کاروبار کئے بغیر ادا کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ دیگر صوبوں میں سی این جی انڈسٹری ترقی کر رہی ہے جبکہ پنجاب میں اسے زندہ رکھنے کیلئے ریلیف دینے کے بجائے زبردستی ختم کیا جا رہا ہے۔سی این جی شعبہ نے ایل این جی کی درامد کیلئے زبردست جدوجہد کی مگر یہ منصوبہ بھی تاخیر کا شکار ہو گیا ہے اور ان حالات میں سی این جی انڈسٹری کو قدرتی گیس نہ ملی تو ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گی۔پنجاب میں دو دن کیلئے سی این جی کی سپلائی بحال کرنے سے سسٹم پر کوئی بوجھ نہیں پڑے گا مگر اس سے کروڑوں افراد کو فائدہ ہو گا۔ ایس این جی پی ایل کے پاس اس وقت 1500 ملین مکعب فٹ گیس موجود ہے جس میں سے سی این جی کو صرف 32 ملین مکعب فٹ درکار ہے جو ایس این جی پی ایل کی گیس کا صرف 2.13 فیصد ہے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…