کراچی (نیوز ڈیسک) انٹربینک مارکیٹ اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ اپنی قدر گنوا بیٹھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورواوربرطانوی پاﺅنڈ کے مقبالے پاکستانی روپیہ کی قدر بڑھ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کوانٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں 9پیسے کا اضافہ ہوگیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 101.48روپے سے بڑھ کر 101.57روپے اور قیمت فروخت 101.53روپے سے بڑھ کر 101.62روپے ہوگئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 5پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 102.40روپے سے بڑھ کر 102.45روپے اورقیمت فروخت 102.60روپے سے بڑھ کر102.65روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق منگل کو روپے کے مقابلے یوروکی قدر میں 25پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔
جس سے یورو کی قیمت خرید 109.75روپے سے گھٹ کر 109.50روپے اور قیمت فروخت 110روپے سے گھٹ کر 109.75روپے ہوگئی اسی طرح 30پیسے کی کمی سے برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت خرید 152.50روپے سے کم ہو کر152.20روپے اورقیمت 152.75روپے سے کم ہوکر 152.45روپے پر آگئی۔فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز کی نسبت روپے کے مقابلے یواے ای درہم اورسعودی ریال کی قدرمیں بالترتیب 3پیسے اور5پیسے کا اضافہ ہوگیا جس سے یواے ای درہم کی قیمت فروخت 28.05روپے سے بڑھ کر 28.08روپے اورسعودی ریال کی قیمت فروخت 27.35روپے سے بڑھ کر 27.40روپے ہوگئی۔
انٹربینک مارکیٹ اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ اپنی قدر گنوا بیٹھا
22
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں