کراچی (نیوز ڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدی بل میں 16.41فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔درآمدی بل میں کمی کی وجہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ،ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر بہتر ہونے اورعالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی بتائی جاتی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے نوماہ جولائی تامارچ 2015کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات 9ارب 69کروڑ24لاکھ 49ہزارڈالرتک محدود رہی جبکہ مالی سال 2014 میں اسی مدت کے دوران 11ارب 28کروڑ38لاکھ 81ہزارڈالر مالیت کی پیٹرولیم مصنوعات درآمدکی گئی تھی۔
اس طرح رواں مالی سال کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کے درآمد ی حجم کی مالیت میں 1ارب 59کروڑ14لاکھ 32ہزارڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم ماہانہ بنیادوں پرپیٹرولیم مصنوعات کی درآمدمیں 9کروڑ4لاکھ 80ہزارڈالر کااضافہ دیکھنے میں آگیا۔اعدادوشمار کے مطابق مارچ 2015 میں 72کروڑ94لاکھ 57ہزارڈالر مالیت کاپیٹرولیم مصنوعات درآمد کیا گیاجبکہہ فروری 2015ءمیں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات 63کروڑ90لاکھ 67ہزارڈالر رہی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدی بل میں 16.41فیصد کمی ریکارڈ
22
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں