پشاور(نیوزڈیسک)زراعت کی اہمیت کے پیش نظر زرعی خود کفالت میں کاشتکاروں کے کردار کو اجاگر کرنے کے لئے پاکستان اکیڈیمی برائے دیہی ترقی پشاور میں سہ روزہ کسان کنونشن کے دوسرے روز زرعی ماہرین نے کیمیائی کھاد اور کیڑے مار ادویات کے محفوظ استعمال کی جانب شرکاءکی توجہ خصوصی طور پر مبذول کرائی ہے۔اس موقع پر ملک بھر سے منتخب کردہ چھوٹے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے نیفا کے محمود شاہ اورزرعی یونیورسٹی پشاور کے پروفیسر فرمان اللہ نے اپنے اپنے مقالے پیش کئے۔کسان کنونشن میں زرعی شعبے سے منسلک افراد کی تکنیکی مہارت بڑھانے کے لئے یہ اکیڈیمی مختلف اوقات میں مختلف قسم کے کورسز ،ورکشاپس اور کنونشن وغیرہ کا تواتر سے انعقاد کرتی رہتی ہے جس کا بنیادی مقصد زراعت سے وابستہ شعبوں کے درمیان رابطے کو بڑھانا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کر کے ہماراملک زرعی اجناس میں خود کفیل ہو سکے۔