بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

او جی ڈی سی ایل کے شیئر کی فروخت میں ناکامی

datetime 17  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) او جی ڈی سی ایل کے حکومتی شیئر کی فروخت میں ناکامی کی وجہ سے حکومت نجکاری کے عمل سے 198 ارب روپے حاصل ہونے کا ہدف پورا نہ کر سکی ۔ گزشتہ 10 ماہ کے دوران 5 اداروں کی نجکاری کی گئی ہے ۔ حالیہ سال کے دوران مزید 8 اداروں کی نجکاری اورحکومتی شیئر کی فروخت کی جائے گی حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرا دی ہے نجکاری کمیشن کے ذرائع کے مطابق نجکاری کمیشن مئی کے آخر تک نیشنل پاور کنٹرکشن کمپنی ( NPCC) کی نجکاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس سے 2 ارب روپے ملنے کی توقع ہے ۔ نادرن پاور جنریشن کمپنی لمٹیڈ ( این پی جی سی ایل ) کی نجکاری کے لئے مالیاتی مشیر کی تقرری کی گئی ہے جس کی نجکاری اکتوبر کے آخر تک کر دی جائے گی اس سال کے اختتام تک فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( FESCO ) کنونشن سنٹر اسلام آباد ، آئیسکو کی بھی نجکاری کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی بہتری اور اس میں سرمایہ کاری کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں اور دسمبر تک پی آئی اے کی حالت بہتر بنانے اور سرمایہ کاری کا عمل مکمل کر لیا جائے گا ذرائع کے مطابق پاکستان سٹیل ملز کی بہتری کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں پاکستان سٹیل ملز فنانشنل ایڈٰائزر۵ کی تقرری کے لئے دوبارہ درخواست دی گئی ہے جبکہ پیداوار بھی بڑھائی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق حالیہ مالی سال کے دوران الائیڈ بنک کی نجکاری سے 14.4 ارب روپے ھیوی میکنیکل کمپلیکس ( HEC) کی نجکاری سے 905 ملین اور حبیب نک کے حکومتی شیئر کی فروخت سے 1.06 ارب ڈالر کی آمدنی ہوئی ہے ذرائع کے مطابق حکومت کو نجکاری کے عمل سے مجموعی طور پر 198 ارب روپے آمدنی کی توقع تھی مگر عالمی مارکیٹ مں تیل نرخوں میں کمی کی وجہ سے او جی ڈی سی ایل کے شیئر کی قیمت کم ہو گئی تھی جس کی وجہ سے او جی ڈی سی کی نجکاری سے حاصل ہونے والی متوقع آمدنی 80 ارب روپے نہ مل سکے ۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…