لاہور(نیوزڈیسک )حکومت نے گندم کی امدادی قیمت میں 100 روپے فی من اضافہ کر تے ہوئے نئی قیمت 1300روپے فی من مقرر کردی ہے۔گندم کی نئی قیمت کی منظوری کے بعد محکمہ خوراک کو20 اپریل سے باردانہ تقسیم کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ ضرورت کے تحت پانچ سے دس لاکھ میٹرک ٹن گندم برآمد کی جائے گی۔یاد رہے کہ سال گزشتہ گندم کی امدادی قیمت 1200 روپے فی من تھی۔