ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم کی خریداری 15 اپریل سے شروع کرنے کا اعلان

datetime 7  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) پنجاب حکومت نے کسانوں سے گندم کی خریداری 15 اپریل سے کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ سندھ نے گندم کی خریداری یکم اپریل سے شروع کرنے کے اعلان کے باوجود انتہائی سست روی سے پیشرفت کی ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب فوڈ سیکریٹری ڈاکٹر پرویز احمد خان نے شیڈول پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات دینے کے ساتھ اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ کسانوں سے 4 ملین گندم 1300 روپے فی 40 کلوگرام خریدی جائے جو گندم کی خریداری کی پالیسی 2015-16 کے مطابق ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اقدامات کے حوالے سے تمام تر ہدایات محکمہ فوڈ، محکمہ زراعت، بینکوں اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھیج دی گئی ہے تاکہ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ تعاون اور مدد فراہم کی جاسکے۔دوسری طرف سندھ حکومت نے اب تک گندم کی خریداری کے لیے کوئی سنجیدہ پیشرفت نہیں کی ہے اور اس بار ان کا ہدف بھی گزشتہ سال کے 1.3 ملین ٹن سے کم ہوکر صرف 0.9 ملین ٹن رہ گیا ہے۔ کسانوں کی انجمن سندھ آباد گار نے بھی اس صورت حال کو سنگین قرار دے دیا ہے اور حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ہدف میں اضافہ کرتے ہوئے 1.6 ملین ٹن گندم کی خریداری کرے کیونکہ اس بار سندھ میں گندم کی فصل بھی اچھی پیدا ہوئی ہے۔سندھ آباد گار بورڈ کے چیئرمین عبدالمجید نظامانی کی صدارت میں حیدرآباد میں ہونے والے ایک اجلاس میں کسانوں نے کہا کہ مارچ میں فصل آنے کے باوجود اپریل تک گندم کی خریداری شروع نہیں ہوئی ہے اور اپریل میں گندم خریداری کے مراکز کھولے گئے ہیں۔ اسی طرح انہوں نے الزام لگایا کہ اور اس ضمن میں کرپشن کی جارہی ہے۔انہوں نے سندھ حکومت پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر حقیقی کسانوں کے مسائل دور کرنے کے لیے تعلقہ اور ضلع سطح پر اقدامات کرے اور انہیں جوٹ بیگز فراہم کیے جائیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…