اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزارت پانی و بجلی نے پاکستان سٹیٹ آئیل اور آئی پی پیز کو ادائیگی کرنے کے لئے وزارت خزانہ سے 20 ارب روپے مانگ لئے ہیں یہ مطالبہ ٹیرف سبسڈی ( ٹی ڈی ایس ) کی بنیاد پر کیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے پاکستان سٹیٹ آئیل ( پی ایس او ) اور آئی پی پیز ( IPPs) مسلسل طور پر وزارت خزانہ اور وزارت پانی و بجلی کو خط کے ذریعے آگاہ کرتے آئے ہیں کہ واجبات کی ادائیگی میں تاخیر سے پاور جنریشن متاثر ہو سکتی ہے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 24 مارچ کو وزارت خزانہ نے 15 ارب روپے پاور سیکٹر کو ریلیز کئے ۔ جس میں جاری شدہ سبسڈی کا حجم 178 ارب روپے ہو گیا ۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں پاور سیکٹر نے 512.909 ارب روپے وصول کئے ۔