بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اے او این نے پاکستان میں اعزازی انشورنس کورمتعارف کرادیا

datetime 5  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مانچیسٹریونائیٹڈ اورانشورنس کمپنی اے او این نے ”یونائیٹڈ، وی گو ہایر“ کے نام سے پاکستان میں اپنا پہلا اعزازی پرسنل ایکسیڈنٹ کور متعارف کرادیا جس کو ملک میں مختلف سرگرمیوں کے ذریعے فروغ دیا جائے گا۔” یونائیٹڈ، وی گو ہایر“ کور صارفین کے لیے صرف نیا ہایئر (Haier) اسمارٹ فون خریدنے پر دستیاب ہوگا اور ساتھ ہی ان کو اے اواین اینڈ مانچیسٹریونائیٹڈ انشورنس کارڈ بھی ملے گا،سیکیورٹی جنرل انشورنس کے ذریعے مفت پرسنل حادثاتی بیمہ کے تحت حادثاتی موت پر 20ہزار روپے تک کا مالی تحفظ فراہم کیا جائے گا، اس نئے اعزازی انشورنس کور کے تعارف کے موقع کو منانے کے لیے اے اواین اورمانچیسٹریونائیٹڈ ”یونائیٹڈ، وی گو ہایر“ کے نام سے خصوصی پروموشن بھی چلا رہے ہیں۔اے او این پرسنل ایکسیڈنٹ کور حاصل کرنے والے ازخود قرعہ اندازی میں شامل ہوجائیں گے جس کے تحت انھیں مانچیسٹر انگلینڈ میں اے او این ٹریننگ کمپلیکس میں مانچیسٹر یونائیٹڈ ٹیم پلیئرز کو دیکھنے، ملاقات اور بات کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔ساتھ ہی انھیں روزانہ انعامات بشمول مانچیسٹریونائیٹڈ ٹریننگ کٹس، اسپورٹس بینگز اور فٹبال جیتنے کا بھی موقع ملے گا، یہ پروموشن اپریل 2015 سے 12ماہ تک جاری رہے گی اور ونر کا اعلان ہایئر کے اسپیشل میڈیا پلیٹ فارم پر کیا جائے گا۔اس موقع پر اے اواین پاکستان میں سی ای او خرم علی خان نے کہا کہ ہم پاکستان میں مانچیسٹریونائیٹڈ کے ساتھ اپنا پہلا پرسنل ایکسیڈنٹ کور متعارف کرانے کے موقع پر خوشی محسوص کر رہے ہیں۔ہایئر موبائل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ذیشان قریشی نے کہا کہ اس انشورنس کور کے واحد تقسیم کار ہونے کی وجہ سے ہم اس ”یونائیٹڈ، وی گو ہایر“ مہم کے بارے میں بہت پرجوش ہیں، اے او این اور مانچیسٹر یونائیٹڈ کے درمیان اشتراک عمل کے باعث ہم ہایئر اسمارٹ فون کسٹمرز کو مانچیسٹر میں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں سے ملنے کا منفرد موقع بھی پیش کرنے کے قابل ہو گئے ہیں۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…