اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 16ارب 28کروڑ 40لاکھ ڈالر تک بڑھ گئے ہیں۔ گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں چھ مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 148ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ ہفتہ کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 16ارب 13کروڑ 60لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق دوران ہفتہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 65ملین ڈالر کا اضافہ ہونے سے ذخائر 11.207ارب ڈالر سے بڑھ کر 11.272ارب ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ 6مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران دیگر بینکوں کے پاس موجود ذخائر 4.929ارب ڈالر سے بڑھ کر 5.012ارب ڈالر ہو گئے۔