اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گل احمد ونڈ فارم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فرانس کی کمپنی پروپار کو صوبہ سندھ میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے نجی شعبہ کے منصوبہ پر 2کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کر ے گی۔ گل احمد ونڈ فارم میں پروپار کو کی سرمایہ کاری سے کراچی کے شمال مشرق میں 50 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا ونڈ فارم قائم کیا جائیگا۔ جس سے قومی گرڈ میں سالانہ فی گھنٹہ 130گیگا واٹ بجلی شامل ہوگی۔ جس سے بجلی کی قلت کے مسئلہ پر قابو پانے اور سماجی و اقتصادی ترقی میں مدد حاصل ہوگی۔