نیویارک (نیوز ڈیسک) قیمتی دھاتوں میں سونے کو خصوصی مقام حاصل ہے اور دنیا کے ہر خطے میں ہر طبقے کے لوگ اس کے لئے پسندیدگی رکھتے ہیں مگر کچھ ممالک میں اس کی پسندیدگی بے پناہ حد تک زیادہ ہے۔
بین الاقوامی ادارے منی مارننگ کے تجزیہ کار پیٹر کراتھ نے دنیا بھر میں سونے کے سب سے بڑے طلبگاروں کی فہرست مرتب کی ہے اور اس تحقیق کے مطابق بھارت دنیا میں سونے کا سب سے بڑا طلبگار ہے جبکہ چین کا نمبر دوسرا ہے، مگر وہ کہتے ہیں کہ عنقریب دوسری پوزیشن چین کی بجائے ایپل کی سمارٹ واچ کے پاس آجائے گی۔ بھارت میں سال 2014ءکے دوران 842ٹن سونا خرید اگیا جبکہ چین میں اس کی مقدار 813 ٹن رہی۔
پیٹر کراتھ کا اندازہ ہے کہ ایپل واچ کے ایڈیشن ورژن میں سونے کے استعمال کی وجہ سے اس میں پہلے سال کے دوران ہی تقریباً 746 ٹن سونا استعمال کیا جائے گا۔امریکی اخبار ”وال سٹریٹ جنرل“ کے مطابق ایپل ہر ماہ اپنی سمارٹ واچ کے ایڈیشن ورژن کے تقریباً 10 لاکھ یونٹ بنائے گا اور ہر یونٹ میں 18 قیراط ٹھوس سونا استعمال کیا جائے گا۔
سونے کی سب سے زیادہ سالانہ طلب کس ملک کی ہے؟
13
مارچ 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں