میونخ(نیوزڈیسک)تارکین وطن کو پناہ،جرمنی کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا،جرمنی کے شہر میونخ میں حکام نے کہاہے کہ شہر میں مزید تارکینِ وطن کو پناہ دینا مشکل ہے۔ شہر کے میئر ڈائیٹر ریٹر نے ایک انٹرویومیں بتایاکہ گزشتہ روز 13,000 پناہ گزین میونخ پہنچے جن کے لیے اب رہائش فراہم کرنے میں دشواری پیش آ رہی ہے اور ہوسکتا ہے کہ ایک سابق اولمپک سینٹر کو اس مقصد کے لیے استعمال کرنا پڑے،میونخ کے میئر نے ملک کے دیگر شہروں کی جانب سے تارکینِ وطن کا بوجھ نہ بانٹنے پر انھیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا،ادھر جرمن چانسلرانجیلا میرکل نے زیادہ تعداد میں تارکینِ وطن کو اپنے ملک میں آنے دینے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس بات پر مطمئن ہے کہ یہ درست فیصلہ ہے۔