جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

پی آئی اے کی غفلت، جدہ سے کراچی آنے والے عمرہ زائرین رل گئے

datetime 25  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پی آئی اے کی انتظامی غفلت، جدہ ائیرپورٹ پر سعودی عرب سے کراچی آنے والے عمرہ زائرین رل گئے، پرواز کی منزل روانگی سے ایک گھنٹہ قبل تبدیل کردی گئی۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جدہ سے پاکستان آنے والی پرواز کی منزل اچانک تبدیل کردی گئی، پرواز پی کے 860 سعودی وقت کے مطابق

شام 5:40 پر جدہ سے کراچی کے لیے شیڈول تھی، روانگی سے قبل پرواز کو جدہ سے لاہور کردیا گیا۔پی آئی اے کے اس عجیب وغریب اقدام پر عمرہ زائرین حیران رہ گئے، پرواز سے کراچی آنے والے عمرہ زائرین جدہ حج ٹرمینل کے لاونج میں مذکورہ معاملے پر پریشان دکھائی دیے، مسافروں کے مطابق قومی ائیر لائن کے ائر بس 320 ساختہ طیارے کے ذریعے کراچی آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد 150 سے زائد ہے۔جدہ کراچی کے مسافروں کو دو آپشن دیئے جارہے ہیں کہ یا تو لاہور کی پرواز پر ایڈجسٹ ہوجائیں، لاہور اترنے کے بعد اتوار کی صبح دوسری ڈومیسٹیک پرواز سے کراچی پہنچانے کا عندیہ دیا جارہا ہے۔پی آئی اے عملے کی جانب سے دوسری صورت میں اتوار کی رات 12 بجے براہ راست کراچی روانہ ہونے والی پرواز کا انتظار کرنے کا کہا گیا، مسافروں کے مطابق جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے ملتان اور کوئٹہ کے مسافروں کو بھی کم وبیش اسی قسم کی صورتحال کا سامنا ہے، پاکستانی مسافر قومی ائرلائن کو دیگر ائرلائنوں پر ترجیح دیتے ہیں، پی آئی اے کا یہ رویہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی کے860 ناگزیر آپریشنل وجوہات کی بنا جدہ سے کراچی کے بجائے لاہور ری روٹ کرنا پڑی، جدہ سے کراچی جانے والے مسافروں کو کل پی کے 732 کے ذریعے لایا جائے گا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ان کے دستیاب نمبرز پر مطلع کیا گیا تھا تاہم جو مسافر اس کے باوجود ایئرپورٹ پر پہنچ گئے ان کو ہوٹل قیام و طعام فراہم کیا جارہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…