کراچی(آن لائن)کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 3 گروہوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے،تینوں گروہوں نے شہر کے مختلف حصوں کو بانٹ رکھا ہے۔ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک گروہ ضلع شرقی اور صدر کے علاقے میں وارداتیں کرتا ہے، دوسرا گروہ ضلع غربی جبکہ تیسرا گروہ کورنگی میں وارداتیں کرتا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تینوں دہشت گرد گروہ 4سے 5دن کے وقفے سے وارداتیں کرتے ہیں، تینوں گروہوں کے دہشت گرد واردات کیلئے موٹر سائیکل کا استعمال کرتے ہیں، تفتیشی ذرائع کے مطابق گروپ کی سربراہی عمر کاٹھیو عرف جلال الدین نامی شخص کرتا ہے، گروپ کے دیگر کارندوں سے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔