جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

عدالتوں میں پیش ہونے سے بچنے کیلئے عمران خان قتل کا ڈرامہ رچا رہا ہے، حافظ حمداللہ

datetime 23  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ عدالتوں میں پیش ہونے سے بچنے کیلئے عمران خان قتل کا ڈرامہ رچا رہا ہے، نیازی صاحب آپ سیاست دان نہیں کامیڈین ہیں، قوم آپ کی اداکاری جان چکی ہے ۔جمعرات کو اپنے بیان میں حافظ حمداللہ نے کہا کہ ان ڈراموں کا مقصد ریاست کو بدنام، امریکا و اسرائیل کی ہمدردی حاصل کرنا ہے۔حافظ حمداللہ نے کہا کہ ریلی کی قیادت کرتے ہوئے میک اپ لگانا، عدالت جاتے ہوئے برقع پہننا باعث شرم ہے، نیازی صاحب آپ سیاست دان نہیں کامیڈین ہیں، قوم آپ کی اداکاری جان چکی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ خان صاحب پہلے تم نے 4نامعلوم افراد پر قتل کا الزام لگایا جس کی تم نے ویڈیو ریکارڈ کی، پھر تم نے شہباز شریف، رانا ثناء اللہ اور دیگر پر الزام لگایا۔انہوںنے کہاکہ پھر آصف زرداری پر اور پنجاب اور اسلام آباد کے آئی جیز پر قتل کا الزام لگایا، آپ قوم کو بتائیں ان میں سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے؟

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…