پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

اسرئیلی پولیس مسجد اقصیٰ میں داخل ہو گئی،فلسطینیوں کا احتجاج، جھڑپیں

datetime 13  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس(نیوز ڈیسک)اسرائیلی میڈیا کے مطابق مشرقی یروشلم میں مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں پولیس کے داخلے کے بعد جھڑپ کی اطلاعات ہیں۔اسرائیل کی وائی نیٹ نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے درجنوں اہلکار مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں زبردستی داخل ہوئے جس کے بعد فلسطینیوں نے ان پر سنگ باری کی۔خیال رہے کہ اسی قسم کی جھڑپ جولائی میں بھی ہوئی تھی۔حرم الشریف اسلام میں تیسرا مقدس ترین مقام ہے،بیت المقدس فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان مذہبی اور سیاسی تنازع کا باعث ہے اور اس حوالے سے پرتشدد واقعات ہوتے رہتے ہیں۔یہاں گذشتہ ہفتے اس وقت کشیدگی میں اضافہ ہو گیا تھا جب اسرائیل کے وزیرِ دفاع موشے یالون نے دو مسلم گروہوں پر پابندی لگا دی جو احاطے میں یہودیوں کے داخلے کے خلا ف تھے۔یہ افراتفری یہودیوں کے نئے سال کے آغاز سے چند گھنٹے قبل ہوئی ہے۔یہودیوں کے نئے سال کا آغاز اتوار کو سورج غروب ہونے کے وقت سے شروع ہو رہا ہے اور منگل کی شام تک جاری رہے گا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…