اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا حرم شریف میں کرین حادثے کی جگہ کا دورہ، سعودی فرماںروا شاہ سلمان نے شہدا کے ورثا سے تعزیت کا اظہار کیا اور زائرین کو ہرممکن سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔سعودی فرماںروا شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ حرم شریف میں کرین حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ حادثے کی وجوہات کو جلد منظر عام پر لائیں گے۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ہرممکن طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ شاہ سلمان نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ نمازیوں اور زائرین کوہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ حرم شریف میں کرین گرنے سے 107 افراد شہید جبکہ 238 زخمی ہو گئے تھے۔