ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نائیجیرین سکول کے معمر ترین طالبعلم کی94برس کی عمر میں وفات

datetime 12  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوجا(نیوز ڈیسک) وہ کمرہ جماعت میں اپنے پڑپوتوں کی عمر کے بچوں کے ساتھ بیٹھ کر تعلیم حاصل کرتا تھا اور اس امر کا بین ثبوت تھا کہ سیکھنے کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں۔ محمود مودیبو کو نائیجیریا میں سب سے عمر رسیدہ طالب علم سمجھا جاتا تھا اور اس کے اہل خانہ نے بتایا ہے کہ وہ 94برس کی عمر میں وفات پا گیا ہے۔ اخباری رپورٹ کے مطابق مودیبو کو اپنی بچپن میں سکول میں جا کر تعلیم حاصل کرنے کا موقع نہیں ملا کیونکہ اپنے کام کے سلسلے میں اسے مسلسل ملک کے مختلف حصوں میں محو سفر رہنا پڑتا تھا۔1980کی دہائی کے وسط میں جب اسے فراغت نصیب ہوئی تو اس نے پرائمری سکول میں داخلہ لے لیااور کامن انٹرنس امتحان پاس کر لیا۔ حال ہی میں ملک کے شمالی شہر کانو میں اس نے سیکنڈری سکول میں داخلہ لیا تھا۔ اس کے استاد عبدالکریم ابراہیم کا کہنا ہے کہ وہ خوش مزاج شخص تھا اور یونیورسٹی جانے کے خواب دیکھا کرتا تھا، جماعت میں وہ سبق پر پوری توجہ دیتا اور جو بات سمجھ نہ آتی اس کے بارے میں سوالات کیا کرتا تھا، اساتذہ سے پوچھنے کے ساتھ ساتھ وہ پاس بیٹھے طالب علموں سے بھی پوچھ لیا کرتا تھا۔ عمر رسیدہ طلبہ میں مودیبو اکیلا نہیں۔ رواں برس ہی کینیا میں ایک سابق مڈوائف پرسیلا سیٹینی نے بھی پرائمری سکول میں داخلہ لیا ہے۔ پرسیٹینی کی عمر 90برس ہے اور وہ پردادی بن چکی ہے۔ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق کینیا کا نگانگا ماروگ وہ شخص تھا جس نے سب سے زیادہ عمر میں سکول میں داخلہ لیا، پرائمری سکول میں داخلے کے وقت اس کی عمر 84برس تھی اور پانچ برس بعد اس کا انتقال ہوا۔ برطانیہ کیخلاف جنگ آزادی میں ماروگ نے ما?ما? جنگجو کے طور پر حصہ لیا تھا۔ جب کینیا کی حکومت نے 2002میں سب کیلئے پرائمری تک مفت تعلیم کا اعلان کیا تو وہ بھی ایلڈوریٹ میں ایک سکول گیا اور مطالبہ کیا کہ اسے تعلیم دی جائے تاکہ وہ پڑھنے کے قابل ہو جائے۔ اس کے بارے میں ایک فلم ”دی فرسٹ گریڈر“ بھی بن چکی ہے جن میں اولیور لوٹونڈو اور برطانوی اداکارہ نومی ہیرس نے اداکاری کی ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…