جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سعودی سفیر آج سعودی عرب روانہ ہونگے،حج کے بعد اسلام آباد واپس آئینگے

datetime 12  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اسلام آباد میں متعین سعودی عرب کے سفیر عبداللہ مزروک الظہرانی آج سعودی عرب روانہ ہو جائینگے۔ مسجد الحرام کے اندر تعمیراتی کاموں میں مصروف کرین پر آسمانی بجلی گرنے کے باعث صفا کے مقام پر کرین گرنے سے درجنوں عازمین حج و عمرہ شہید ہوگئے ہیں۔ اس افسوسناک واقعہ پر سعودی سفیر نے اپنی طرف سے سعودی سفارتخانے کی طرف سے اور سعودی حکومت کی طرف سے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ سعودی سفیر عبداللہ الظہانی نے پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف انکے وزراء پاکستانی قوم پاکستان کے سیاسی قائدین کی طرف سے اس سانحہ پر ہمدردی کے جو پیغامات دئیے ہیں اس پر انہوں نے شکریہ ادا کیا۔ سعودی سفیر اب حج کے بعد اسلام آباد واپس آئینگے ان کی عدم موجودگی میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن جاسم الخالدی قائم مقام سفیر کے فرائض منصبی ادا کرینگے۔ یاد رہے کہ جاسم الخالدی سابق سعودی سفیر کی معیاد ختم ہونے کے بعد تقریباً ایک سال تک قائم مقام سفیر کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیتے رہے۔ سعودی سفیر نے شہید ہونے والے عازمین حج کے لواحقین عزیز و اقارب اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ اپنی طرف سے سعودی سفارتخانے اور سعودی حکومت کی طرف سے دلی تعزیت بھی کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…