جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

نماز پڑھی اور میرے دل میں خیال آیا کہ رمضان کا مطلب ہوتا ہے لوگوں کو معاف کرنا، راکھی ساونت نے عادل درانی کیلئے نئی خواہش کا اظہار کر دیا

datetime 17  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر عادل خان درانی کو کبھی معاف نہیں کر پائیں گی، لیکن چاہتی ہیں کہ اسے ضمانت پر رہائی مل جائے۔واضح رہے کہ راکھی ساونت نے شادی کے کچھ ہفتوں بعد ہی عادل خان درانی پر گھریلو تشدد کا

مقدمہ درج کروادیا تھا جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں راکھی ساونت نے عادل درانی پر انہیں دھوکا دینے کا بھی الزام عائد کیا تھا۔ ان کے ایف آئی آر درج کروانے کے بعد پولیس نے عادل کو گرفتار کرلیا تھا۔ تاہم دبئی روانگی سے قبل راکھی ساونت نے میڈیا سے بات چیت میں کہا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ عادل کی ضمانت ہوجائے۔ راکھی کا کہنا تھا کہ صبح میں نے نماز پڑھی اور میرے دل میں خیال آیا کہ رمضان کا مطلب ہوتا ہے لوگوں کو معاف کرنا۔ عادل کو میں دل سے تو معاف نہیں کرسکتی، لیکن یہ دعا کرتی ہوں کہ عدالت سے انہیں ضمانت مل جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں ایک اچھی بیوی تھی، لیکن عادل نے میری زندگی تباہ کی، مجھے ان سے اتنی محبت نہیں کرنی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں میڈیا کے ذریعے عادل کو پیغام پہنچانا چاہتی ہوں کہ ’عادل اگر تمہاری ضمانت پر رہائی ہو جائے تو کسی اور کی زندگی برباد نہیں کرنا۔‘راکھی ساونت نے یہ بھی کہا کہ میں اب عادل کے پاس دوبارہ نہیں جاؤں گی۔ اس موڑ سے میں اپنی زندگی اکیلے جینا چاہتی ہوں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…