بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی 21 مارچ کو ہائیکورٹ پیشی پر رجسٹرار ہائیکورٹ نے سرکلر جاری کر دیا

datetime 17  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی 21 مارچ کو ہائیکورٹ پیشی پر رجسٹرار ہائیکورٹ نے سرکلر جاری کر دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلع انتظامیہ کو سکیورٹی انتظامات کی ہدایت بھی کر دی، کورٹ نمبر ایک میں وکلا اور صحافیوں کا داخلہ

خصوصی پاس کے ذریعے ہوگا۔سرکلر میں کہا گیا کہ عمران خان کے ساتھ 15 وکلا کو کمرہ عدالت میں جانے کی اجازت ہوگی، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل آفس سے 10 وکلا کمرہ عدالت میں جا سکیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے 30 ممبران کو کمرہ عدالت میں جانے کی اجازت دی گئی ہے۔سرکلر کے مطابق کمرہ عدالت میں داخلے کیلئے خصوصی پاس کے ذریعے 20 مارچ تک لسٹیں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، انتظامیہ کو خصوصی پاس اور ڈیپارٹمنٹ کارڈ والوں کو احاطہ عدالت سے نہ روکنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ خصوصی پاسز رکھنے والے افراد کو کمرہ عدالت نمبر ایک میں جانے کی اجازت ہوگی۔خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر 21 مارچ کو دوپہر اڑھائی بجے سماعت ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…