جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

وہ حلقہ جو الیکشن سے قبل انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ،تحریک انصاف کے درجن سے زائد امیدوار کے درمیان ٹکٹ کیلئےمقابلہ جاری

datetime 17  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ ( این این آئی )فیصل آباد شہر کا صوبائی حلقہ پی پی112 موجودہ وقت انتہائی اہمیت اختیار کر چکا ہے جہاں پر الیکشن سے قبل ہی تحریک انصاف کے درجن سے زائد امیدواروں کے درمیان پارٹی ٹکٹ کے لیے مقابلہ جاری ہے، تاہم اس حلقہ میں (ن) لیگ کی طرف سے

سابق ایم پی اے رانا علی عباس خاں ایڈووکیٹ اکلوتے امیدوار میدان میں اترے ہیں۔یہ حلقہ 2018ء کے الیکشن میں پی پی114 اور پی پی115 کے علاقوں پر مشتمل تھا، نئی حلقہ بندیوں میں ان دونوں حلقوں کو توڑ کر نیا حلقہ پی پی112 بنایا گیا ہے۔ 2018 ء کے الیکشن میں پی پی114 سے تحریک انصاف کے چوہدری لطیف نذر گجر جبکہ پی پی115 سے (ن) لیگ کے رانا علی عباس خاں ایڈووکیٹ منتخب ہوئے تھے۔ اب 30اپریل 2023ء کو ہونیوالے عام انتخابات کیلئے اس حلقہ پی پی112 میں مسلم لیگ (ن) کی طرف سے رانا علی عباس خاں ایڈووکیٹ میدان میں آئے ہیں، ان کے علاوہ کسی دوسرے لیگی اْمیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے سردار ندیم صادق ڈوگر‘ ملک شہباز امیر علی اعوان‘ رانا احتشام جاوید‘ ولید ارشد ڈوگر‘ بار کے سابق صدر بلال اشرف بسرا ایڈووکیٹ‘ سابق ایم پی اے ڈاکٹر اسد معظم‘ ان کے بھائی شہزاد معظم‘ عبداللہ خان دمڑ‘ رانا اسرار احمد خاں‘ ابوبکر ڈوگر‘ سید عتیق الرزاق المعروف لکی شاہ‘ شوکت علی رانا‘ شفاعت علی رانا‘ پیپلزپارٹی کی طرف سے چوہدری نجف ضیاء وڑائچ کے علاوہ محمد آصف‘ محمد ضیاء الدین‘ رانا عاطف‘ محمد ذیشان‘ قاسم جمیل‘ سردار مزمل ڈوگر‘ جاوید اقبال‘ یاسر اعجاز‘ اجمل حسین‘ منصور احمد اعوان‘ عمران حسین‘ شہباز شبیر‘ چوہدری عبدالسلام‘ شبیر حسین‘ چنگیز احمد خان‘ علی زیب‘ محمد نعمان‘ محمد عثمان کے نام شامل ہیں۔اس حلقہ کے ریٹرننگ آفیسر منظور احمد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری فیصل آباد اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر احمد عرفان ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر محمد سجاد پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول 214 ر۔ب کے پاس آج بھی

کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائینگے۔ اس حلقہ کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 211526 ہے جن میں مرد ووٹرز 115651 جبکہ خواتین ووٹرز 95875 ہیں۔ تحریک انصاف کے سب سے زیادہ اْمیدوار ہیں ان میں سے ہر کوئی پارٹی ٹکٹ ملنے کا دعویدار ہے تاہم عمران خان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ

ان تمام امیدواروں میں سے سردار ندیم صادق ڈوگر کا نام سرفہرست ہے، جنہیں اس حلقہ پی پی112 سے تحریک انصاف کا پارٹی ٹکٹ زیادہ چانس ہے۔جماعت اسلامی فیصل آباد نے 14 صوبائی حلقوں کیلئے امیدوار کنفرم کر دیئے، جنہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے جو امیدوار فائنل ہیں ان میں پی پی97 علی احمد گورایہ‘ پی پی105 سید خادم حسین شاہ‘ پی پی106 عمیر مختار‘ پی پی107 محترمہ نجمہ خانم‘

پی پی108 محترمہ شائستہ عمر‘ پی پی109 امجد قیوم پراچہ‘ پی پی110 ڈاکٹر خالد فخر‘ پی پی111 اسامہ سعید اعوان‘ پی پی112 اجمل حسین بدر‘ پی پی113 عبدالستار بیگا‘ پی پی114 ڈاکٹر سعید آفتاب‘ پی پی115 میاں اعجاز حسین‘ پی پی116 رانا عدنان خاں اور پی پی117 ملک معراج شامل ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…