جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

نیشنل پولیو پلان کو ڈسٹرکٹ پولیو پلان میں تبدیل کر دیا گیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)نیشنل پولیو پلان کو ڈسٹرکٹ پولیو پلان میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔جس کے ذریعے قومی پولیو خاتمے کے پروگرام کو مکمل طور پر نافذ کیا جائے گا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل ایمرجنسی آپریشن سیل برائے پولیو کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رانا محمد صفدر کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پہلی دفعہ پاکستان میں کیا گیاہے اور یہ وقت کی ضرورت ہے ۔انہوںنے کہا کہ متعلقہ ادارہ ضلعی سطح پر پولیو کے خاتمے کے پروگرام کے نفاذ اور مانیٹرنگ کا ذمہ دار ہو گا ۔سیزن پلان کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس سال سیزن کے شروع ہونے سے قبل پلان کو نافذ کر دیا گیا ہے جو اکتوبر نومبر میں متوقع ہے اور اگلے سال مئی تک جاری رہے گا ۔مجموعی طور پر 9 اینٹی پولیو مہم ترتیب دی گئی ہے ان میں سے چار این آئی ڈیز اور چار ایس این آئی ڈیز کا حصہ ہیں ۔پہلی این آئی ڈیز 14 ستمبر سے شروع ہو گی ۔ اس سلسلے میں پہلے این آئی ڈیز کے تحت 36 ملین بچوں کو جن کی عمریں پانچ سال سے کم ہوں گی ان کو پولیو ویکسین دی جائے گی انہوں نے کہاکہ اس ٹرانسمیشن سیزن کی پہلی انسداد پولیو مہم کراچی کے سات اضلاع میں شروع ہو چکی ہے ۔شہر کے باقی ماندہ حصوں میں یہ پیر کے روز شروع ہو گی اس کے علاوہ ملک بھر کے 12 ہائی رسک اضلاع میں چار این آئی ڈیز ترتیب دی گئی ہیں ۔اس کے تحت 15 ملین بچوں کو ویکسنیشن دی جائے گی ان اضلاع میں گڈاپ ، بلدیہ ٹاﺅن ، کوئٹہ ، قلہ عبداللہ ، پشین ، پشاور ، بنوں ، ٹانک ، شمالی و جنوبی وزیرستان خیبر ایجنسی شامل ہیں ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…