پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

اٹک کے بعد جہلم میں بھی ڈینگی اسپرے ، 35 طالبات بے ہوش

datetime 12  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم (آن لائن) اٹک کے بعد جہلم میں بھی ناتجربہ کار ڈینگی اسپرے ٹیم نے اسکول میں طالبات کی موجودگی میں ڈینگی اسپرے کر دیا جس سے 35 طالبات بے ہوش ہو گئیں اور متعدد کی حالت غیر ہو گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ڈی سی او جہلم سے واقع کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز جہلم کے علاقے ڈومیلی میں سوہاوہ کے مقام پر موجود گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول میں انسداد ڈینگی مہم کے تحت ناتجربہ کار ڈینگی ٹیم نے طالبات کی اسکول میں موجودگی ہونے کے باوجود ڈینگی کا زہریلہ سپرے کر دیا اور اسپرے میں زہر کی مقدار کو مقررہ حد سے زیادہ رکھا جس کے نتیجے میں اسکول میں موجود 35 طالبات بے ہوش ہو گئیں جبکہ متعدد کی حالت غیر ہو گئی۔ واقع کے بعد اسکول انتظامیہ نے پولیس ریسکیو حکام کو ٹیلی فون کے ذریعے اطلاع دی جس پر وہ موقع پر پہنچ گئے اور تمام بے ہوش طالبات کو ڈی ایچ کیو ڈومیلی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بیشتر بچوں کی حالت غیر تسلی بخش ہے جبکہ اسپرے زہریلہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کے پھیپھڑوں کو نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے طالبات کو سانس لینے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اس حوالے سے آئندہ 2 روز تک طالبات کی حالت بہتر ہونے کی امید ہے اور تمام طالبات کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ واقع کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ڈی سی او جہلم ذوالفقار علی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا اور ڈی سی او جہلم ذوالفقار علی نے ای ڈی او ہیلتھ اور ایجوکیشن سے فوری طور پر واقعہ کی تفصیلات طلب کر لیں اور اس حوالے سے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا اور ڈی سی او ذوالفقار علی نے ہسپتال جا کر طالبات کی عیادت بھی کی اور ہسپتال انتظامیہ کو طالبات کا مکمل اور بہترین علاج کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پنجاب کے شہر اٹک میں ناتجربہ کار ڈینگی ٹیم نے ڈینگی اسپرے میں زہر کی مقدار کو 10 ملی لیٹر سے 20 ملی لیٹر کر کے دگنا کر دیا تھا جس کے باعث سیکنڑوں طالبات بے ہوش اور متعدد کی حالت غیر ہو گئی تھی۔ دریں اثناءگزشتہ ہفتے اٹک میں ڈینگی اسپرے سے بے ہوش ہونے والی طالبات کے واقعہ میں ذمہ داران تین افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…