لاہور( این این آئی)عمان سے ڈی پورٹ کیے گئے افغان باشندے نور اسلام کو لاہور ایئر پورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم فلائٹ نمبر WY343 سے لاہور پہنچا تھا جسے ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے گرفتار کر لیا۔دوران تلاشی ملزم کے قبضے سے افغانی پاسپورٹ اور جعلی پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوا، ملزم نے پاکستانی پاسپورٹ پر ملازمت کی غرض سے ایران سے عمان جانے کی کوشش کی۔جعلی پاکستانی پاسپورٹ استعمال کرنے پر ملزم کو عمان سے ڈی پورٹ کیا گیا، ملزم کا تعلق افغانستان کے دارالحکومت کابل سے ہے۔ملزم نے ملازمت کے لیے پشاور کے ایجنٹ کو رقم دی، ملزم نے ایجنٹ کو 4 لاکھ 35 ہزار روپے ادا کر کے پاکستانی پاسپورٹ حاصل کیا۔ملزم نے رقم ایجنٹ کے بینک اکائونٹ میں جمع کروائی تھی، ملزم واٹس ایپ نمبر کے ذریعے ایجنٹ سے رابطے میں تھا۔ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا ۔