اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

ظل شاہ قتل کیس ، گرفتار ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

datetime 13  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت میں علی بلال عرف ظل شاہ قتل کیس میں گرفتار ملزموں کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ڈیوٹی جج نے چاروں گرفتار ملزموں کو یک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا، ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ حسن طارق اور رانا ذوالفقار علی خان عدالت پیش ہوئے۔دنیا نیوز کے مطابق ملزمان میں محمد جہانزیب، عمر فرید ،

محسن شاہ، اشتیاق اور راجہ شکیل شامل ہیں، ملزموں کیخلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔پولیس کی جانب سے ملزموں پر پی ٹی آئی کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کو قتل کرنے کا الزام ہے، ملزمان بعد از مرگ ظل شاہ کو ہسپتال چھوڑ کر وہاں سے فرار ہو گئے تھے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے کارکن علی بلال عرف ظلِ شاہ کی ماں نے بیٹے کی حفاظت میں ناکامی کا ذمہ دار تحریک انصاف کو قرار دے دیا۔نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ظلِ شاہ کی والدہ نے کہا کہ ان کے بیٹے کو سازش سے قتل کیا گیا، یہ تحریک انصاف والوں نے کیا ہے، جب سے عمران خان کو گولی لگی ظلِ شاہ ہر وقت زمان پارک میں بیٹھا رہتا تھا، کہتا تھا عمران خان میرے ووٹ سے وزیراعظم بنے گا۔انہوں نے کہا کہ ظلِ شاہ عمران خان کی حفاظت کر رہا تھا مگر میرے بیٹے کی حفاظت نہیں کی گئی، یاسمین راشد ہمیں فون کرنے کے بجائے ظلِ شاہ کو ہسپتال کیوں نہیں لے گئیں، عمران خان سے کہتی ہوں کہ تمہاری بڑی مہربانی، مجھے میرا بیٹا واپس دے دو ۔دوسری جانب ظلِ شاہ کے والد نے پولیس کی تحقیقات پر اعتماد کا اظہار کیا، بیٹے کی موت کے خلاف مقدمے کی درخواست میں نگران وزیر اعلی محسن نقوی اور آئی جی کے خلاف الزامات سے دستبردار ہوگئے۔واضح رہے کہ لاہور میں پولیس نے علی بلال عرف ظلِ شاہ کی موت کو ٹریفک حادثہ قرار دے کر عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا، مقدمے میں ٹریفک حادثہ، قتل بالسبب اور ثبوت و حقائق کو چھپانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…