پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

توشہ خانہ کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بحال

datetime 13  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، آئی این پی)اسلام آباد کی عدالت نے ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود آج توشہ خانہ کیس میں پیش نہ ہونے پر عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان کو فرد جرم عائد کرنےکے لیے آج طلب کیا تھا، عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ناقابل ضمانت وارنٹ

معطل کرکے آج پیشی کا حکم دیا تھا۔اس سے قبل خاتون جج زیبا چودھری کو دھمکی دینے کے کیس میں سول جج نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں گزشتہ روزبھی عمران خان عدالت میں پیش نہ ہوئے اور سکیورٹی خدشات پر حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے خارج کردیا اور عمران خان کو 29مارچ تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا،عمران خان کے وکلا کی جانب سے بریت کی درخواست بھی کی گئی تھی جس پر عدالت نے دلائل کیلیے آئندہ سماعت پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے،دوران سماعت سول جج رانامجاہد رحیم کا کہنا تھا کہ عمران خان عدالتی اوقات میں نہ آئے تو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کروں گا، عدالت نے سماعت میں 12:30بجے تک وقفہ کردیا،وقفے کے بعد سماعت شروع ہوئی تو سول جج رانامجاہد رحیم کا کہنا تھا عدالت نے عمران خان کو فرد جرم کی کارروائی آگے بڑھانے کے لیے طلب کیا ہے۔

ابھی انہی مقدمے کی کاپیاں فراہم کرنی ہیں، عمران خان کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست خارج کر رہا ہوں،وکیل صفائی انتظار پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ عمران خان سابق وزیراعظم ہیں،وزیرآباد میں ان پر قاتلانہ حملہ ہوا، ابھی تک عمران خان مکمل صحت یاب بھی نہیں ہوئے، عمران خان پر دوبارہ قاتلانہ حملہ ہوسکتا ہے، عدالتوں سے عمران خان نہیں بھاگ رہے،کوئی بہانہ نہیں کر رہے، عمران خان کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کی جائے،عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ سنا دیا ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…