ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

ستیش کوشک کے قتل کا الزام، بھارتی بزنس مین کا مؤقف سامنے آگیا

datetime 13  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکار ستیش کوشک کے قتل کے الزام پر بھارتی بزنس مین کا مؤقف سامنے آگیا ہے۔کْبیر گروپ کی ڈائریکٹر وکاس مالو نے اپنی اہلیہ سانوی مالو کی جانب سے لگائے گئے اداکار ستیش کوشک کے مبینہ قتل کے الزام کی تردید کردی۔وکاس مالو کا کہنا تھا

کہ اہلیہ سانوی نے مجھ پر بے بنیاد الزام لگایا ہے میں ستیش کوشک کے ساتھ کسی کاروبار میں شریک نہیں تھا۔واضح رہے کہ بھارتی اداکار ستیش کوشک کی موت کے بعد بزنس مین وکاس مالو کی دوسری بیوی سانوی مالو نے دلی کے پولیس کمشنرکو خط ارسال کیا تھا جس میں انہوں نے اپنے ہی شوہر پر اداکار کے قتل کا الزام عائد کیا تھا۔اپنے خط میں انہوں نے لکھا کہ ستیش کوشک نے ان کے شوہر کو 15 کروڑ روپے کا قرض دیا تھا، اس رقم کی واپسی کیلئے ایک بار بیرونِ ملک ملاقات بھی ہوئی اور اس ملاقات کے دوران کافی تلخ کلامی کے بعد وکاس نے رقم واپس کرنے کا وعدہ کیا۔سانوی نے لکھا کہ چونکہ اداکار ان کے شوہر کے فارم ہاؤس میں بیمار ہوئے تھے، اس لیے اْنہیں شک ہے کہ وکاس نے رقم واپسی کا مطالبہ کرنے پر اْنہیں قتل کر دیا۔دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ہولی کھیلنے کے بعد دہلی کے علاقے بجواسن کے جس فارم ہاؤس پر ستیش کوشک نے دیگر اداکاروں کے ہمراہ پارٹی کی تھی، وہاں کے کمرے سے کچھ مشکوک ادویات برآمد ہوئی ہیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ مذکورہ ادویات کو ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیا گیا ہے البتہ ستیش کوشک کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد اس بات کا تعین کیا جاسکے گا کہ آیا ان ادویات کا اداکار کی موت سے کوئی لینا دینا ہے یا نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…