ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

اسلام نے خواتین کو جو حقوق دیئے وہ دنیا کے کسی دوسرے مذہب میں نہیں ہیں

datetime 13  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(این این آئی)اسلام نے خواتین کے تقدس ، طہارت، عزت اور ناموس کو جو تحفظ دیا ہے وہ دنیا کے کسی دوسرے مذہب میںنہیں، خواتین آج بھی کائنات کے مومنوںکی مائیں امہات المومنین حضرت خدیجہ طاہرہ ، حضرت عائشہ صدیقہ، حضرت حفصہ، حضرت ام سلمی ، حضرت میمونہ،

حضرت زینب ،حضرت سودہ ،حضرت ام حبیبہ اوربنات رسول صلی اللہ علیہ وسلم حضرت زینب ،حضرت رقیہ، حضرت ام کلثوم اور خاتون جنت حضرت فاطمہ رضواناللہ علیہم اجمعین کی مقدس ، مطہر، پاکیزہ حیات طیبہ پر عمل کر کے دنیا میں سر خرو ہو سکتی ہیں،یہ بات سوشل ویلفیئر سوسائٹی غلام محمدآباد کے جنرل سیکرٹری محمد ارشد قاسمی نے نور محمد انصاری انڈسٹریل سکول، سوشل ویلفیئر سوسائٹی غلام محمد آباد میں یوم خواتین تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں علاقہ کے ممتاز فلاح کار اور ڈائریکٹر فاطمہ گرائمر سکول حاجی ارشاد احمد نے بھی شرکت کی، محمد ارشد قاسمی نے کہا کہ اسلام دین فطرت ہے جس میں ہر شعبہ ہائے زندگی کے افراد کے لیے رہنما اصول، سنہری ظابطے موجود ہیں، جن پر چل کر آج بھی خواتین باوقار زندگی گزار سکتی ہیں، یورپ نے عورت کو صرف اشتہارات کی زینت بنایا ہے، اس کی عزت بازار میں نیلام کی اور کر رہے ہیں، دور جدید میں نئی تہذب کے دلدادہ افراد آزادی کے نام پر عورت کو گمراہ کر رہے ہیں، مگر ان جدید تہذیب کے گھرانوں میں جو عورتیں ملازم ہیںان کی حالت کا اگر بغور جائزہ لیا جائے تو وہ انہیں معمولی عزت دینا بھی گوارہ نہیں کرتے، بلکہ اپنے گھروں میں کام کرنے والی خواتین کی زندگی جانوروں سے بھی بدتر ہے، یہ اسلام ہی ہے جس نے عورت کے صرف چار روپ واضح اور روشن کیے ہیں، ماںہے تواس کے پائوں میں جنت، بہن ہے تو اس کی عزت و ناموس کی پاسداری کا روشن حکم ،بیوی ہے تو اسے گھر کی مالکہ، بیٹی ہے تو اس کی پرورش کرنے والے کے لیے جنت کی بشارت ،

یہ حقوق صرف اور صرف اسلام نے دیے ہیں، اسلام نے ہی عورت کووالد اور اپنے خاوند کی جائیداد میں وراثت کا حق دیا ہے ،حاجی ارشاد احمد نے کہا کہ خواتین کو چاہیے کہ وہ اسلام کی ان پاک باز مطہر اور پاکیزہ کائنات کے مومنوںکی پائوں کی حیات طیبہ پر عمل کریں جس سے ان کی زندگی بھی سنوریں گی

اور کامیابی ان کے لیے ہر میدان میں کھلتی چلی جائے گی، مبارکباد کے مستحق ہیں وہ ادارے جو خواتین کو روزگار بھی مہیا کرتے ہیں اور پھر ان کی عزت و ناموس کے تحفظ کے لیے بھی عملی اقدامات کرتے ہیں، تقریب میں طالبات نے سکول اساتذہ میڈم روبینہ منیر، میڈم یاسمین حمید، میڈم صبا تبسم کے ساتھ یوم خواتین کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…