پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

الزامات واپس لے کر معافی مانگیں ورنہ۔۔۔۔جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے بیٹوں نے میاں داد ایڈووکیٹ کو قانونی نوٹس بھیج دیا

datetime 12  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے بیٹوں نے سپریم کورٹ کے جج کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے والے وکیل میاں داد ایڈوکیٹ کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔سپریم کورٹ جج کے بیٹوں مرتضی نقوی اور مصطفی نقوی ایڈوکیٹ کی جانب سے میاں داد کو لیگل نوٹس بھجوایا گیا۔لیگل نوٹس میں کہا گیا کہ

میاں داد میڈیا اور سوشل میڈیا پر آئے روز اپنے ہینڈلرز کی ایما پر ہمارے خلاف منفی مہم چلا رہے ہیں۔لیگل نوٹس میں کہا گیا کہ میاں داد نے کسی قانون کے ادارے میں تعلیم حاصل نہیں کی، پوری بار ایسوسی ایشن میں ان کی سرگرمیوں کے متعلق شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔نوٹس میں مزید کہا گیا کہ میاں داد کا ہمیشہ سے رجحان رہا ہے کہ معزز ججز اور ان کی فیملیز کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کریں۔اس میں کہا گیا کہ قانون کی نظر میں میاں داد وکیل نہیں کہلائے جاسکتے کیونکہ وہ میڈیا پرسن بھی ہیں نہ ہی وہ آج تک وکلا برادری میں کوئی مقام حاصل کرسکے ہیں۔نوٹس میں کہا گیا کہ میاں داد نے جو مہم جوئی شروع کر رکھی ہے اس پر جوابدہ ہونا پڑے گا۔نوٹس میں کہا گیا کہ آپ نے تمام الزامات بلیک میلنگ اور ہمیں بدنام کرنے کے لیے لگائے، 15 روز میں اپنے الزامات واپس لے کر معافی مانگیں۔میاں داڈ کو تنبیہ کی گئی کہ اگر معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف سول اور فوجداری مقدمات دائر کیے جائیں گے۔دوسری جانب میاں داد ایڈووکیٹ نے جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے بیٹوں کی جانب سے لیگل نوٹس بھجوانے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ نوٹس کا جواب دینے یا نہ دینے کا فیصلہ وکلا دوستوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی کے لیے کسی دھمکیوں میں آنا والا نہیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ لیگل نوٹسز کی آڑ میں چھپنے کی بجائے کرپشن اور لوٹ مار کا سپریم جوڈیشل کونسل میں جواب دیا جائے۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…