پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

لاہور قلندرز کو کس وجہ سے دوسری ٹیموں پر برتری حاصل ہے؟بلے باز کامران غلام کا بڑا دعویٰ

datetime 12  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے بلے باز کامران غلام نے کہاہے کہ شاہین آفریدی، حارث رئوف اور راشد خان ورلڈ کلاس بولر ہیں،لاہور قلندرز کو بولنگ کی وجہ سے ہی دوسری ٹیموں پر برتری حاصل ہے۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8میں پچز کی وجہ سے زیادہ رنز بن رہے ہیں جس سے بیٹرز کو فائدہ ہو رہا ہے

اور فینز بھی انجوائے کر رہے ہیں۔اس پی ایس ایل کے آغاز میں میری پرفارمنس اچھی نہیں تھی لیکن میں نے محنت جاری رکھی اور جب دوبارہ موقع ملا تو اس سے فائدہ اٹھایا۔کامران غلام نے کہا کہ کوچز نے نیٹ پر مجھے ذہنی طور پر مضبوط بنایا اور بہت سپورٹ کیا، یہی وجہ ہے کہ مجھے اس کا بہت فائدہ ہوا، پنڈی اسٹیڈیم کی پچز ایسی ہیں کہ 230، 240 رنز آرام سے بن جاتے ہیں، بائونڈریز بھی چھوٹی ہیں۔ان کا ماننا ہے کہ لاہور قلندرز کو بولنگ کی وجہ سے دوسری ٹیموں پر برتری حاصل ہے۔لاہور قلندرز کے بیٹر نے مزید کہا کہ پی ایس ایل 8میں ہماری بولنگ سب سے ٹاپ پر ہے، اچھی بولنگ ہو تو اس سے بڑا فرق پڑتا ہے، ہمارے بولرز اتنی آسانی سے رنز نہیں دیتے اور نہ ہدف آسانی سے پورا کرنے دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں کھیل کر خوشی ہوتی ہے، کرائوڈ کی بہت زیادہ سپورٹ ہوتی ہے جس کا فائدہ ہوتا ہے، گزشتہ برس بھی بہت کراوڈ آیا تھا جس سے حوصلے بڑھتے ہیں اور ہم نے پہلی مرتبہ ٹرافی اپنے کرائوڈ کے سامنے جیتی تھی۔انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی، حارث رئوف اور راشد خان ورلڈ کلاس بولر ہیں، اس پی ایس ایل میں ہماری بولنگ سب سے ٹاپ پر ہے، اچھی بولنگ ہو تو اس سے بڑا فرق پڑتا ہے، پچز خواہ کیسی بھی ہوں، کیونکہ ہماری بولنگ اتنی آسانی سے اتنے رنز نہیں دیتی اور نہ ہدف آسانی سے پورا کرنے دیتی ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…