پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی پرچم ڈیزائن کرنے والے معروف خطاط صالح المنصوف انتقال کرگئے

datetime 12  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے معروف خطاط صالح المنصوف86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔انھیں 50 سال قبل سعودی عرب کے پرچم پرکلمہ طیبہ لکھنے اور تلوارکے انداز کواپ ڈیٹ کرنے کا اعزازحاصل تھا۔اتفاق سے ان کی وفات بھی سعودی عرب کے

قومی پرچم کے دن کوہوئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صالح المنصوف پہلے سعودی خطاط تھے جنھوں نے 1960 کی دہائی کے اوائل میں سعودی عرب کے پرچم پرسفید رنگ کا استعمال کرتے ہوئے تلوار کھینچی تھی۔انھوں نے ہی سبزرنگ کے پرچم پراس تلوارکے اوپرسفید رنگ میں کلمہ طیبہ رقم کیا تھا۔تب ٹیکنالوجی اور پرنٹنگ کے آلات عام دستیاب نہیں تھے۔وہ ان پہلے خطاطوں میں بھی شامل تھے جن کی کتابت جامعہ امام محمد بن سعود کے لاتعدادگرایجویٹس کی اسناد اور سرٹی فکیٹس کی زینت بنی تھی اور وہ ایک عرصہ یہ تعلیمی اسناد تحریر کرتے رہے تھے۔مرحوم المنصوف کو بلدیہ الریاض نے سرکاری تقریبات اورپروگراموں میں استعمال کے لیے خطاطی پینل کی تیاری پر بھی مامورکررکھا تھا۔واضح رہے کہ اس ماہ کے اوائل میں سعودی عرب نے 11 مارچ 1937 کی یاد میں سالانہ ‘قومی پرچم کا دن’ منانے کا اعلان کیا تھا۔جدید سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیزآل سعود نے 11 مارچ 1937 کو مملکت کی نمائندگی کے طور پرموجودہ پرچم کی منظوری دی تھی۔اس دن کو منانے کا فیصلہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے جاری کردہ شاہی حکم نامے کے تحت کیا گیا تھا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…