ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

ارشد شریف اور ظلِ شاہ کی اموات کی شفاف تحقیقات کی جائیں، امریکی کانگریس رکن کا مطالبہ

datetime 12  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن ( آن لائن )امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے سینئر رکن بریڈ شرمین نے صحافی ارشد شریف اور ظلِ شاہ کی اموات کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے ۔بریڈ شرمین نے امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کے رکن ڈاکٹر آصف محمود سے ملاقات کے بعد

ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر آصف محمود پاکستان میں حالیہ پیش رفت پر بات کرنے کے لیے میرے گھر آئے۔انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان سے فون پر بات ہوئی ہے اور خوشی ہے کہ سابق وزیرِ اعظم نے مسائل پر گفتگو کی۔امریکی کانگریس کے رکن کا کہنا ہے کہ حال ہی میں پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات پر امریکا میں تشویش ہے۔ان کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری حقوق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔بریڈ شرمین نے کہا ہے کہ شخصی آزادیوں پر قدغن کسی صورت نہیں ہونی چاہیے۔امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے سینئر رکن نے عمران خان کی تقریر پر پابندیوں اور سیاسی سرگرمیوں کر روکنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…