ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا شاہین شاہ سے رابطہ، آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کپتانی کی پیشکش کر دی

datetime 12  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے قومی کرکٹ ٹیم میں قیادت کی جنگ چھیڑ دی ۔ میڈیا رپورٹ میں ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر نجم سیٹھی اور بورڈ کے چند اور عہدیدار بابر اعظم کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو کپتان بنانا چاہتے ہیں

اس سلسلہ میں شاہین شاہ کو افعانستان کے خلاف سیریز میں کپتان بنایا جارہا ہے اور بابر اعظم کو اچھی کارکردگی کے باوجود ریسٹ دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس اقدام کا قومی کرکٹ کو کافی نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔ اس سے ڈریسنگ روم کا ماحول خراب ہوگا اور کرکٹرز کپتان بننے کے لئے گروپ بندی کرسکتے ہیں جیسا کہ 90کی دہائی میں ہوا تھا اگر یہ ہوا تو اس کا نقصان قومی کرکٹ کو پہنچے گا۔ سابق کرکٹرز نے پی سی بی کے اس اقدام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ بابر اعظم، شاہین آفریدی اور شاداب خان پاکستان کے اہم ترین کھلاڑی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں رمیز راجہ نے قومی ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے قیاس آرائیوں پر کہا ہے کہ افسوس ہے کہ بابر اعظم، شاداب خان اور شاہین شاہ کپتانی کی جنگ میں آمنے سامنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کپتانی کی جنگ سے ڈریسنگ روم کا ماحول خراب ہو گا، بابر اعظم کی وائٹ بال میں بنی ٹیم پر بھی اثر پڑے گا۔رمیز راجہ نے یہ بھی کہا کہ پی سی بی ماضی سے سبق سیکھے، 90 کی دہائی میں کپتانی کی افواہوں سے پاکستان کرکٹ تباہ ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…