ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

غیر ملکی پلیئرز بھی شاہین آفریدی کی قائدانہ صلاحیتوں کے معترف ہو گئے

datetime 12  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر ملکی پلیئرز بھی شاہین آفریدی کی قائدانہ صلاحیتوں کے معترف ہو گئے

لاہور ( این این آئی) ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی کی کپتانی کے اوورسیز پلیئرز ڈیوڈ ویسا اور راشد خان فین ہوگئے۔ڈیوڈ ویسا نے کہا کہ شاہین آفریدی قدرتی کپتان ہیں وہ جانتے ہیں کہ کھلاڑیوں کا بہترین استعمال کیسے کرنا ہے۔

شاہین آفریدی کھلاڑیوں کو میدان میں پرسکون رکھتے ہیں، وہ تکنیکی طور بہت مضبوط ہیں اور فیلڈ میں بروقت فیصلے کرتے ہیں۔افغان کرکٹر راشد خان شاہین آفریدی کے بارے میں کہتے ہیں کہ دو برسوں سے جس طرح شاہین نے کھلاڑیوں کو سنبھالا ہوا ہے وہ بہت اہم ہے۔ راشد خان نے کہا کہ شاہین آفریدی جس طرح کھلاڑیوں کو بیک کرتے ہیں وہ ایک اچھے کپتان کی نشانی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں دو سالوں میں شاہین آفریدی کی کپتانی میں کھیل کر لطف اندوز ہوا ہوں، شاہین کے ساتھ سفر اچھا رہا ہے اور مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…