اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف نے آج لاہور میں ہونے والی ریلی ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے نطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ان کی ابھی عمران خان کے ساتھ بات ہوئی ہے، پی ٹی آئی نے ریلی ملتوی کردی ہے۔حماد اظہرکا کہنا تھا کہ ریلی کل یا بعد میں بھی ہوسکتی ہے، ہم پرامن انتخابات اور پرامن انتقال اقتدار چاہتے ہیں۔