پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

بابر اعظم اور ویرات کوہلی کے ایک ہی ٹیم میں نظرآنے کا امکان

datetime 12  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)ایشین کرکٹ کونسل کے آئندہ اجلاس میں افرو ایشیا کپ کی منظوری کا حتمی امکان ہے ۔ نیوز ویب سائٹ کے مطابق اس منظوری کے بعد قومی ٹیم کپتان بابرا عظم اور ویرات کوہلی رواں سال جون میں ایشیا الیون کی ایک ہی ٹیم میں کھیل سکتے ہیں ۔

اس حوالے سے اے سی سی صدر جے شاہ نے کہا ہے کہ ایشیا افرو کپ کے بحالی کیلئے منظوری دی جا سکتی ہے تاہم اس بارےمیں کچھ تجاویز پیش کی ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ یہ ٹورنامنٹ ایک پریمیم ٹورنا منٹ ہے جس کی آمدنی سے افریقا کرکٹ کو فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔ دوسری جانب انوشکا شرما نے بھارتی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ اکیلی رہنا پسند کرتی ہیں اور زیادہ میل ملاپ نہیں رکھتیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ دعوتوں میں جا کر بالکل بھی لطف اندوز نہیں ہوتیں، انوشکا گھر پر دوستوں کو بلا کے ڈنر کرنے اور گھر کا کھانا کھانے کو ترجیح دیتی ہیں۔انوشکا نے بتایا کہ ایک بار کترینہ کیف اور وکی کوشل نے انہیں اور ویرات کوہلی کو کھانے کی دعوت دی، دونوں سپر ہٹ جوڑے ایک دوسرے کے پڑوس میں رہتے ہیں۔انوشکا نے کترینہ کو بتایا کہ ہم رات کا کھانا شام چھ بجے کھا لیتے ہیں اور رات ساڑھے 9 بجے سو جاتے ہیں لیکن تمہارے لیے ہم 7 ساڑھے 7 بجے تک کھانا کھا لیں گے مگر ہم جلدی رخصت چاہیں گے۔کترینہ نے جواب دیا کہ ٹھیک ہے تم دونوں ڈنر کرلینا، میں اور وکی کچھ ہلکی پھلکی غذا کھا لیں گے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…