جمعرات‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2026 

میٹروبس کا انوکھا فائدہ،شہری بیٹھے بٹھائے لاکھوں کے مالک بن گئے

datetime 1  جنوری‬‮  2016 |

کراچی(نیوزڈیسک) میٹروبس کا انوکھا فائدہ،شہری بیٹھے بٹھائے لاکھوں کے مالک بن گئے،میٹرو بس سسٹم نے اپنےCorridor سے ملحقہ علاقوں میں پراپرٹی کی قیمتوں میں اضافہ میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔یہ انکشاف پاکستان کی رئیل اسٹیٹ ویب سائٹ، Lamudi.pk کی طرف سےتحقیق میں سامنے آیا ہے۔ Lamudi  ماہرین نے اپنے ویب سائٹ کے وسیع ڈیٹا بیس سے حاصل کرد ہ اعدادوشمارسے اخذ کیا ہے کہ لاہوراوراسلام آباد میں چلنے والے میٹرو ٹرانسپورٹ سسٹم کے روٹس کے دونوں اطراف میں واقع رہائشی علاقوں میں جائیداد کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔لاہورکے رجحانات کے تجزیہ کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ Gajju Matta’sمیٹرو بس اسٹیشن کے قریبتعمیر شدہ ہاو ¿سنگ سکیموں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ان میں سینٹرل پارک ہاو سنگ سکیم شامل ہے جس نے پلاٹس اوررہائشی مکانات کی قیمتوں میں 15سے 20 فیصد اضافہ کا مشاہدہ کیا ہے۔اسی طرح ایل ڈی اے سٹی اور بحریہ نشیمن نے میٹرو بس کے نظام کی تعمیر کے بعد بالترتیب 15سے 30 فی صد کے اضافہ کورپورٹ کیا ہے۔میٹروکے ارد گرد کے علاقوں میں پراپرٹی کرایے بڑھنے کا بھی رجحان ہے۔اسلام آباد میں میٹروچلنے کے  بعدہی اسی طرح کے رجحان کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔I-9 کے رہائشی علاقوں میں کرایہ کی قیمتوں میں 5 تا 7فیصد اورI-8میں 10 تا 12فیصد اضافہ ہوا ہے۔سیکٹر I-8میں سیلزکی قیمتوں میں بھی معمول سا اضافہ دیکھا گیاہے ۔ Lamudi پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر سعد ارشد نے کہا ہے کہ لاہور اور اسلام آباد میں میٹرو روٹس کے قریبی علاقوں میں ریل اسٹیٹ کی قیمتوں پرمثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ہمارے پورٹل کی رپورٹ کے مطابق سیلز اورکرایہ کی قیمتوں میں یہ واضح اضافہ میٹروروٹس کے قریب رہائشی علاقوں میں ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ پراپرٹی کے شعبہ کیلئے یہ مثبت خبرہے اورتوقع ہے کہ میٹروسروس کے کمرشل پراپرٹی اوردفاتر کی جگہوں کی فروخت اورکرایوں پر بھی مثبت اثرات پڑیں گے۔انھوں نے کہا کہ سرمایہ کار بھی تبدیلی کے ان رجحانات سے اچھی طرح واقف ہیں اور مستقبل میں وہ بھاری منافع حاصل کرنے کےلئے ان اسٹیشنوں کے قریب موجود پراپرٹی میں سرمایہ کاری کریں گے ۔

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…