لاہور (این این آئی)جمعیت علما اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی نے کہا ہے کہ آنیوالے انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے ،ملک کے تمام اداروں کو پاکستان کی بقا کی خاطر ایک پیج پر آنا ہوگا۔لاہور میں جمعیت علما اسلام کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حامد الحق حقانی نے کہاکہ جمعیت علما اسلام (س)آنے والے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کہاکہ ملک کی محب وطن دینی سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر پاکستان کو ان مشکل حالات سے نکالنے کے لئے لائحہ عمل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام اداروں کو پاکستان کی بقا کی خاطر ایک پیج پر آنا ہوگا۔