اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

پاکستان سیب کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا بھر میں دسویں نمبر پر آگیا

datetime 8  مارچ‬‮  2023 |

مکوآنہ ( این این آئی ) پاکستان رواں سال 15 لاکھ 95ہزار ٹن سیب کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا بھر کے ممالک میں دسویں نمبر پر آ گیا ہے جبکہ سیب کی عالمی تجارت کا حجم بھی ساڑھے 6ملین ٹن سے تجاوز کر گیاہے لہٰذااگر حکومت سیب کے باغبانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی سمیت سیب کے برآمد کنندگان کو جدید سہولیات فراہم کرے اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے توسط سے

نئی منڈیو کی تلاش میں معاونت فراہم کی جائے تو پاکستان بیرونی منڈیوں سے بھر پور استفادہ کرتے ہوئے ملکی آمدنی میں نمایاں اضافہ کرسکتاہے۔ایپل گروئرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجما ن نے منگل کے روز میڈیاکو بتایا کہ جس طر ح دنیابھر میں پاکستانی آم اور کینو کو انتہائی پسندیدگی کی نظر سے دیکھا جاتاہے اسی طرح اپنے ذائقے، لذت اور معیار کے باعث پاکستانی سیب کو بھی عالمی منڈیوں میں نمایاں مقام حاصل ہے۔انہوں نے بتایاکہ معمولی سی کوشش کے بعد سیب کی پیداوار میں 2ٹن فی ایکڑ کا بآسانی اضافہ کرکے 30 ارب روپے کی اضافی آمدنی حاصل کی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ سیب فرانس، چلی، بیلجیم، امریکہ، ہالینڈ میں پیداہوتاہے جبکہ پاکستان میں سیب کی پیداوار دنیا میں دسویں نمبر پر ہے۔ انہوں نے بتایاکہ پاکستان میں 65 فیصد سیب بلوچستان جبکہ 25 فیصد خیبر پختونخواہ میں پیداہوتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ روس کے فروٹ امپورٹرز نے پاکستانی سیب درآمد کرنے میں زبردست دلچسپی ظاہر کی ہے لہٰذا روس کی منڈیوں سے استفادہ کرکے قیمتی زرمبادلہ کاحصول ممکن بنایاجا سکتاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…